Skip to main content

Posts

Showing posts with the label Urdu Stories

Urdu Story

¤¤ میں۔تم۔بچپن اور محبت ¤¤ " وہ اپنی مما کی وفات کے بعد پہلی بار اپنے پاپا کے ساتھ باہر گھومنے کے لیے نکلا تھا۔۔۔ صرف پانچ برس کا ہی تھا جب اسکی مما کی ڈیتھ ہو گئی۔ شروع کے کچھ مہینے تو مما اس کو یاد آتی رہی لیکن پھر رفتہ رفتہ وہ اسکے ذہن سے نکلتی گئی۔۔۔ بچے جہاں بہت حساس طبیعت کے مالک ہوتے ہیں وہیں ان میں بے پناہ ہمت بھی ہوتی ہے۔۔۔ہر چھوٹی سے چھوٹی بات پہ رو دیتے ہیں اور ہر بڑے سے بڑا غم بہت جلدی بھول بھی جاتے ہیں۔۔۔وہ بھی اپنی مما کی موت کا غم بھول گیا تھا۔۔۔۔ اپنے پاپا کے ساتھ وہ پہلی بار یورپ گھومنے آیا تھا۔۔۔اس کے پاپا کو اس سے بہت محبت تھی کیونکہ وہ انکی محبت کی آخری نشانی تھا۔۔۔ محبوب کے قدموں کی دھول بھی سونا ہوتی ہے۔۔۔وہ آخر اسکا اپنا خون تھا۔۔ اسکو خوش رکھنے کی خاطر وہ  www.ntsteacher.com اسے یورپ کی سیر کروانے آیا تھا۔۔۔ سورج ڈھلنے سے کچھ دیر پہلے وہ ایک پارک میں پہنچے۔۔۔ پارک میں ہر طرف بچوں کا شور تھا۔۔۔چہل پہل کا عالم تھا۔۔ہر سو ہنسی اور مسکراہٹیں بکھری ہوئی تھیں۔۔اس کے پاپا اسے ایک بینچ پر بٹھا کر پارک کی اکلوتی کینٹین سے کھانے کا سامان لینے چلے ...